خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نئی نمبر پلیٹس میں جدید ریڈیو فریکونسی آئیڈنٹیفکیشن (RFID) اسٹیکرز نصب کیے جائیں گے تاکہ گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق نئے نظام کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں پر یکساں طور پر ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ نمبر پلیٹس صوبائی حکومت کی جانب سے 1200 روپے میں فراہم کیے جاتے ہیں، جبکہ آر ایف آئی ڈی اسٹیکرز سے لیس نئے نمبر پلیٹس کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق جدید آر ایف آئی ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے گاڑیوں کی شناخت، نگرانی اور ٹریکنگ کا نظام مزید مؤثر ہوگا، جس سے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔