پشاور ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قائدِاعظم نامی شہری کی درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا مؤکل پیشے کے لحاظ سے تاجر ہے اور نادرا نے اس کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے، جس کے باعث اسے مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔
سماعت کے دوران نادرا کے ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک قرار دیے جانے کے باعث بلاک کیا گیا تھا۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ اپنے معاملے کے حل کے لیے نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو۔