عوام کو جلد اچھی خبر ملنے کی توقع ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

image

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے، کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونے والی ملاقات مثبت رہی، جس میں مختلف امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ معاملات کے مؤثر حل اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے اسپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جو متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US