لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم 19 اگست کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان کے مطابق جسٹس شاہد کریم 7 نومبر 2014ء کو لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں ان کا چھٹا نمبر ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جسٹس شاہد کریم گزشتہ کئی برسوں سے سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں، جن میں متعدد اہم عدالتی احکامات بھی جاری کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق جسٹس شاہد کریم کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو جائے گی۔