بیرسٹر ظفر اللہ خان ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

image

حکومت پنجاب نے بیرسٹر ظفر اللہ خان کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا ہے۔

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ قانون و پارلیمانی امور حکومتِ پنجاب نے ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یاد رہے کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کے لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہونے کے بعد ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا تھا، جس کے بعد یہ اہم آئینی عہدہ خالی ہوگیا تھا۔ حکومت نے اس خالی اسامی پر بیرسٹر ظفر اللہ خان کی تقرری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US