لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کا عہدہ سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش

image

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو عہدہ سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US