اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بالائی و وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ گھنٹوں کے دوران مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک گہرا کم دباؤ والا موسمی سسٹم خطے پر اثر انداز ہونے جا رہا ہے جس کے باعث شمال مغربی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں 30 سے 60 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر بارش کی مقدار 80 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال پر نظر رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US