دالبندین کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کا ضبط شدہ غیر قانونی سامان نذرِ آتش کردیا۔
کسٹم حکام کے مطابق تلف کیے گئے سامان میں غیر قانونی سگریٹ، ادویات، چھالیہ، گٹکا، پان کیمیکلز، منشیات، کاسمیٹکس اور دیگر ممنوعہ اشیا شامل تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ سامان گزشتہ چار سے پانچ برس کے دوران مختلف کارروائیوں میں ضبط کیا گیا تھا، جسے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تلف کردیا گیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق اسمگلنگ کے خاتمے اور غیر قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔