روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں شہر 30 سے زائد دھماکوں سے گونج اٹھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملوں میں 15 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق روس نے بیلسٹک میزائلوں سمیت 28 میزائل اور 115 ڈرون داغے، جنہیں یوکرین کا فضائی دفاع روکنے میں ناکام رہا۔ حملوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔