امریکا کے پاس اسلحے کی کوئی کمی نہیں، صدر ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود کے وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ مزید اسلحہ تیزی سے تیار اور ضرورت کے مطابق حاصل بھی کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ دفاعی کمپنیاں ریکارڈ تعداد میں نئے پلانٹس اور فیکٹریاں قائم کر رہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غداری پر مبنی معلومات لیک کرنے والوں کا سراغ لگا کر انہیں سخت اور طویل سزائیں دی جائیں گی۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جنگ کے دوران اسلحے کی قلت کے باعث صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے وضاحت طلب کی تھی۔ تاہم امریکی حکام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسلحے کے ذخائر کی کوئی کمی درپیش نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US