ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کھولنے پر پیش رفت کا اشارہ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جنگ جلد ختم ہونے کی امید ہے۔ ان کے مطابق امریکا، ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک عارضی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی اطلاعات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ اختلافات اور کشیدگی کی اطلاعات کی بھی تردید کی۔

دوسری جانب عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے ملک بھر میں، بالخصوص دارالحکومت تہران میں، داخلی سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US