تھائی لینڈ میں طالب علم کی فائرنگ، 8 افراد ہلاک، 30 زخمی

image

تھائی لینڈ میں ایک ہائی سکول کے طالب علم نے فائرنگ کر کے اپنے دادا دادی، اساتذہ اور طلبا سمیت 8 افراد کو ہلاک جبکہ 30 افراد کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق طالب علم نے پہلے اپنے گھر میں دادا کے پستول سے فائرنگ کی، جس کے بعد وہ سکول پہنچا اور مبینہ طور پر پہلے سے تیار کیے گئے منصوبے کے تحت اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے باعث سکول میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور طالب علم بھی واقعے کے دوران موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US