یو اے ای میں پاکستانیوں کے لیے نادرا کی خصوصی رجسٹریشن سروس، فجیرہ میں موبائل کیمپ قائم

image

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خصوصی موبائل رجسٹریشن سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شناختی دستاویزات سے متعلق مختلف سہولیات ان کی دہلیز کے قریب فراہم کی جائیں گی۔

نادرا کے اعلامیے کے مطابق ادارے کی موبائل رجسٹریشن ٹیم، پاکستان قونصلیٹ کے تعاون سے یو اے ای کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات کی فراہمی اور تجدید کی سہولت مہیا کی جاسکے۔

اعلامیے کے مطابق نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم 8 اگست کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک الاسماء ٹرانسپورٹ اینڈ کمپنی، الہیل روڈ، فجیرہ میں خصوصی کیمپ قائم کرے گی۔

کیمپ کے دوران پاکستانی شہریوں کو نائیکوپ کے اجرا، تجدید، ترمیم، ری پرنٹ، منسوخی اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) کے اجرا سمیت مختلف رجسٹریشن خدمات فراہم کی جائیں گی۔ نادرا نے متعلقہ افراد سے مقررہ وقت پر کیمپ سے رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US