امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کردیا ہے جبکہ تہران کی غیر روایتی عسکری صلاحیتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
جے ڈی وینس کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس عائد نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ امریکی حکومت مشرقِ وسطیٰ میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے ساتھ خطے میں توانائی کی پیداوار اور عالمی منڈی تک اس کی ترسیل کو بھی اہمیت دی جارہی ہے۔
جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کو معمول پر رکھنا عالمی توانائی کی مارکیٹ کے لیے انتہائی اہم ہے۔