آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران کا دوٹوک مؤقف، امریکا کو نئی حقیقت تسلیم کرنا ہوگی، ایرانی فوج

image

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کو تسلیم کرنا ہوگا، ایران اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور ایرانی مسلح افواج نئے نظام کے نفاذ تک اپنی موجودہ پوزیشن برقرار رکھیں گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کی نئی صورتحال کو نظرانداز کرنے یا اسے تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو مخالف فریق کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج میزائل اور ڈرون لانچنگ مقامات پر موجود ہے اور ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج ملکی دفاع کے عزم پر قائم ہیں اور ضرورت پڑنے پر آخری دم تک مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US