حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کا الزام: بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر گرفتار

image

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے بھارتی فضائیہ کے ایک 44 سالہ حاضر سروس ونگ کمانڈر کو حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کو 30 مئی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ان پر اپنی ایک سوشل میڈیا دوست کے موبائل فون میں ڈیٹا چوری کرنے والا سافٹ ویئر انسٹال کر کے اہم معلومات شیئر کرنے کا الزام سامنے آیا۔

فی الوقت نام ظاہر نہ کیے جانے والے اس ونگ کمانڈر کو تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ عدالتی تحویل میں موجود ہے اور حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US