روس پر یوکرین کے تازہ ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک متعدد زخمی

image

یوکرین نے روس پر تازہ ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق روس کے تاتارستان علاقے کے شہر نزنیکمسک میں صنعتی اور شہری اہداف پریوکرین کے ڈرون حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

شہر کے میئر رادمیر بیلیایف نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں غیر متعینہ صنعتی اور شہری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مختلف روسی میڈیا کے مطابق خطے کی آئل ریفائنری جو روس کی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہے، کو حملے میں نقصان پہنچا۔

سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ ویڈیوز میں آئل ریفائنری کے اوپر سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ رائٹرز فوٹیج کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنے سے قاصر ہے۔

ٹینیکو ریفائنری جو جون کے اوائل میں یوکرائن کی زد میں آئی تھی، نے 2024 میں 17 ملین ٹن خام تیل کی پیداوار کی جس سے 2.7 ملین ٹن پیٹرول اور 8.5 ملین ٹن ڈیزل ایندھن پیدا ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US