میلان ایئرپورٹ پر گاڑی نجی طیارے سے ٹکرا گئی، فضائی آپریشن متاثر

image

اٹلی کے شہر میلان کے لیناتے ایئرپورٹ پر گراؤنڈ سروس میں استعمال ہونے والی فیاٹ پانڈا گاڑی بے قابو ہوکر نجی طیارے سے جا ٹکرائی، جس کے باعث ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر متاثر ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ پیر کی صبح 11 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ فیاٹ پانڈا گاڑی بے قابو ہوکر ہاکر بیچ کرافٹ 400 اے نجی طیارے کے اگلے حصے سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں طیارے کے ریڈار ڈوم اور ناک والے حصے کو نقصان پہنچا، تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور طیارے کے ساتھ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کا بھی معائنہ کیا۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد لیناتے ایئرپورٹ پر تقریباً 30 منٹ کے لیے فضائی آپریشن روک دیا گیا۔ متعدد پروازوں کی آمد و روانگی کے باعث بعض پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گراؤنڈ سروس کی گاڑی کا ڈرائیور حادثے سے قبل گاڑی پر قابو رکھنے میں کیوں ناکام رہا۔ ابتدائی طور پر ڈرائیور کی توجہ بھٹکنے یا ممکنہ طبی مسئلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم حکام نے ان میں سے کسی وجہ کی تصدیق نہیں کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US