ہیلی فیکس میں امریکی قونصل خانے کو بم دھماکے کی دھمکی، ایک شخص گرفتار

image

کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں امریکی قونصل خانے کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق قونصل خانے کے قریب زیر حراست شخص کی گاڑی سے مبینہ طور پر آتش گیر مواد برآمد ہوا، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قونصل خانے کے اطراف کئی بلاکس خالی کرا لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی آپریشن پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد حکام نے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد عوام کو کسی قسم کا خطرہ درپیش نہیں، جبکہ حراست میں لیے گئے شخص کے خلاف تاحال کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق رواں سال ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے کو دو مرتبہ فائرنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، تاہم ہیلی فیکس میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US