شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو غیر موجودگی میں سزائے موت سنا دی۔ عدالت کے مطابق انہیں پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزا دی گئی جبکہ اسد دور کے سیکیورٹی عہدیدار عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 8 دسمبر 2024 کو شامی باغیوں نے دمشق پر قبضہ کرکے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد بشار الاسد ملک چھوڑ کر نامعلوم مقام پر چلے گئے تھے۔
بشار الاسد نے اپنے والد حافظ الاسد کے انتقال کے بعد جولائی 2000 میں شام کی صدارت سنبھالی تھی اور دسمبر 2024 تک اقتدار میں رہے۔