یمنی حکومت، کوسٹ گارڈ اور میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بحیرۂ احمر میں واقع باب المندب کے مقام پر حوثیوں نے ایک کارگو جہاز کے ڈیک کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔
اسی دوران برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن اور سیکیورٹی ذرائع نے خلیج عمان میں بھی ایک اور واقعے کی تصدیق کی ہے، جہاں پاکستانی ساحل سے تقریباً 71 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پاناما کے پرچم بردار کنٹینر جہاز کو ممکنہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔