آسمان پر آج نایاب منظر، سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا

image

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا، تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا، رات 10 بج کر 46 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور رات 12 بج کر 58 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں مکمل اور جزوی سورج گرہن دیکھا جائے گا جبکہ افریقا، کینیڈا اور امریکا کے بعض علاقوں میں بھی جزوی گرہن ہوگا۔ پاکستان میں 28 اگست کو ہونے والا جزوی چاند گرہن بھی نظر نہیں آئے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US