کانگو میں ایبولا کی وبا شدت اختیار کرگئی، ہلاکتیں 2061 تک پہنچ گئیں

image

کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا نے شدت اختیار کرلی، وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 61 تک پہنچ گئی ہے۔

کانگو حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایبولا کے اب تک 4 ہزار 449 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جس کے بعد صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کانگو میں ایبولا وائرس کی موجودہ وبا 17ویں لہر ہے، جس کے دوران وائرس کے پھیلاؤ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

حکام کی جانب سے وبا پر قابو پانے اور وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US