زمبابوے کی جھیل میں کشتی الٹنے سے 15 افراد ہلاک، 27 لاپتا

image

زمبابوے کی کریبا جھیل میں کشتی گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے اور تیز لہروں کے باعث الٹنے کا دلدوز حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 27 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

حکام کے مطابق 90 افراد کی گنجائش والی اس کشتی میں عملے کے 5 ارکان اور بچوں سمیت کل 114 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 77 افراد کو بحفاظت زندہ نکال لیا ہے، جبکہ لاپتا ہونے والے دیگر افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US