ترکیے میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

image

ترکیے کا ایف 16 لڑاکا طیارہ شمال مغربی صوبے یالووا میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔

ترکیے کی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائیہ کا طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ دورانِ پرواز گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں موجود پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچالی، جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US