بھارت میں سکھوں کی مبینہ نسل کشی جاری ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

image

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں سکھ برادری کے خلاف مبینہ طور پر نسل کشی کا سلسلہ دوبارہ جاری ہے۔

لاہور پریس کلب میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کسان خودکشی کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھ فار جسٹس ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کی کوشش کر رہی ہے اور خالصتان کے قیام کے لیے 16 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق امریکا سمیت دیگر ممالک میں مقیم سکھوں کو ریفرنڈم میں ووٹ دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اور عالمی سطح پر بھی ملک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے خالصتان کے قیام کے لیے اپنی تنظیم کی سیاسی اور انتخابی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US