ہیئر ٹرانسپلانٹ کے مختلف طریقہ کار میں FUT، FUE اور DHI ہیئر ٹرانسپلانٹ شامل ہیں۔ DHI جدید تکنیکوں میں ایک اہم انتخاب سمجھا جاتا ہے۔ اس میں مخصوص امپلانٹر پین (Choi Implanter Pen) کے ذریعے بالوں کے فولیکلز کو مطلوبہ جگہ پر براہِ راست لگایا جاتا ہے اس لیے بالوں کی سمت، زاویے اور ہیئر لائن پر بہتر توجہ دی جا سکتی ہے۔
DHI ترکی، امریکہ، چین اور دیگر ممالک میں بھی استعمال ہوتی ہے اور ان افراد کے لیے قابلِ غور انتخاب ہے جو قدرتی نظر آنے والے نتائج چاہتے ہیں۔
ڈی ایچ آئی، ایف یو ای اور ایف یو ٹی میں کیا فرق ہے؟
FUT: سر کے پچھلے حصے سے جلد کی ایک پٹی نکال کر اس سے فولیکلز الگ کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد بالوں کو سر کے خالی حصے میں لگایا جاتا ہے، جبکہ ڈونر ایریا پر ٹانکے لگائے جاتے ہیں۔
FUE: فولیکلز ایک ایک کرکے نکالے جاتے ہیں جس کے بعد سر کے خالی یا کم بالوں والے حصے میں فولیکلز لگانے کے لیے چھوٹے چینلز یا سوراخ بنائے جاتے ہیں۔ یہ طریقۂ کار FUT کے مقابلے میں زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں جلد کی پٹی نکالنے اور ٹانکے لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ٹانکوں کے نمایاں نشان نہیں بنتے۔
DHI: فولیکلز مخصوص امپلانٹر پین (Choi Implanter Pen ) کے ذریعے براہِ راست مطلوبہ جگہ پر لگائے جاتے ہیں اس لیے الگ چینلز بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ DHI، FUT اور FUE کے مقابلے میں بالوں کی پیوند کاری کا ایک جدید طریقۂ کار ہے، جبکہ اسے FUE کی ایک ایڈوانس شکل بھی سمجھا جاتا ہے۔
لاہور میں ڈی ایچ آئی کے لیے ڈاٹ کلینکس کی منفرد پہچان کیا ہے؟
پاکستان میں زیادہ تر کلینکس میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کا عمل ٹیکنیشنز کے ذریعے کیا جاتا ہے اور وہاں ماہر پلاسٹک سرجن کی براہِ راست نگرانی موجود نہیں ہوتی۔ جبکہ ہیئر ٹرانسپلانٹ ایک جراحی طریقۂ کار ہے اس لیے اسے ماہر پلاسٹک سرجن کی نگرانی میں کروانا چاہیے۔ ڈاٹ کلینکس کی منفرد پہچان یہ ہے کہ یہاں ہیئر ٹرانسپلانٹ ماہر پلاسٹک سرجن کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔ لاہور برانچ میں DHI اور FUE ہیئر ٹرانسپلانٹ کی سہولت موجود ہے، اور جدید DHI تکنیک کے ذریعے بالوں کی سمت، زاویے اور ہیئر لائن کی قدرتی شکل پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے ڈاٹ کلینکس لاہور میں جدید DHI ہیئر ٹرانسپلانٹ کے لیے ایک قابلِ غور انتخاب ہے۔
اگر آپ بالوں کے جھڑنے یا گنج پن کے لیے جدید طریقہ کار کی تلاش میں ہیں تو ڈاٹ کلینکس میں دستیاب Hair Transplant کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ماہر ٹیم اور پلاسٹک سرجن کی نگرانی
ڈاٹ کلینکس میں DHI ایف سی پی ایس پلاسٹک سرجن ڈاکٹر حمزہ احمد کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر حمزہ احمد MBBS اور FCPS کے ساتھ کنسلٹنٹ پلاسٹک، ری کنسٹرکٹو اینڈ ایستھیٹک سرجن ہیں اور FUE اور DHI ہیئر ٹرانسپلانٹ میں مہارت رکھتے ہیں۔
ادارے کے مطابق اب تک 50 لاکھ سے زائد گرافٹس ٹرانسپلانٹ کیے جا چکے ہیں۔
ڈاٹ کلینکس پر پاکستان کے لوگ کیوں اعتماد کرتے ہیں؟
ماہر ٹیم، طبی نگرانی اور علاج سے پہلے مناسب طبی جائزہ مریضوں کے اعتماد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاٹ کلینکس کے مطابق کلینک میں PMDC سے سرٹیفائیڈ ڈاکٹروں کی ٹیم موجود ہے اور مریضوں کی رازداری کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔لاہور برانچ جوہر ٹاؤن فیز 2 میں واقع ہے، جہاں پیر سے ہفتہ تک OPD کی سہولت دستیاب ہے۔
نتیجہ — ڈی ایچ آئی لوگوں کا انتخاب کیوں بن رہا ہے؟
DHI اس لیے بھی قابلِ غور طریقۂ کار ہے کہ اس میں کم جگہ پر زیادہ بال لگانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، قدرتی ہیئر لائن بنانے اور بالوں کی سمت اور زاویے کو بہتر انداز میں برقرار رکھنے کی صلاحیت کی وجہ سے بہت سے لوگ DHI ہیئر ٹرانسپلانٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔
DHI ان افراد کے لیے قابلِ غور طریقہ ہے جو قدرتی ہیئر لائن، بالوں کی سمت اور زاویے پر خصوصی توجہ چاہتے ہیں۔ فولیکلز کو براہِ راست مطلوبہ جگہ پر لگانے سے بالوں کی placement اور قدرتی شکل پر بہتر توجہ دی جا سکتی ہے۔
تاہم ہر فرد کے لیے مناسب طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے، اس لیے ہیئر ٹرانسپلانٹ سے پہلے ماہر ڈاکٹر سے مکمل طبی جائزہ ضروری ہے۔
لاہور میں DHI ہیئر ٹرانسپلانٹ یا مشاورت کے لیے 03270011336 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا ڈاٹ کلینکس کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
سوالات و جوابات
جدید ہیئر ٹرانسپلانٹ کیا ہے اور یہ روایتی طریقوں سے کیسے مختلف ہے؟
جدید ہیئر ٹرانسپلانٹ میں جدید تکنیکوں کے ذریعے بالوں کے فولیکلز کو ڈونر ایریا سے حاصل کرکے گنج پن والے حصوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ FUE اور DHI جیسی تکنیکوں میں فولیکلز کی درست نکاسی، قدرتی ہیئر لائن اور بالوں کی سمت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
کیا جدید ہیئر ٹرانسپلانٹ سے قدرتی نظر آنے والے بال حاصل کیے جا سکتے ہیں؟
جی ہاں، مریض کے ہیرلائن اس کی توقعات کے مطابق سیٹ کرنا، قدرتی ہیئر لائن اور فولیکلز کو درست سمت اور زاویے سے لگانے کے ذریعے قدرتی نظر آنے والے نتائج حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ حتمی نتیجہ ہر فرد کے بالوں، ڈونر ایریا اور طبی حالت پر منحصر ہوتا ہے۔
جدید ہیئر ٹرانسپلانٹ کے نتائج کتنے عرصے میں ظاہر ہوتے ہیں؟
ٹرانسپلانٹ کے بعد ابتدائی مرحلے میں کچھ بال جھڑ سکتے ہیں جس کے بعد نئے بالوں کی نشوونما شروع ہوتی ہے۔ نمایاں نتائج عموماً کئی ماہ میں سامنے آتے ہیں جبکہ مکمل نتیجے کے لیے مزید وقت درکار ہو سکتا ہے۔
کیا ہر شخص جدید ہیئر ٹرانسپلانٹ کے لیے موزوں ہوتا ہے؟
ہر شخص کے لیے ایک ہی طریقہ کار موزوں نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر بالوں کے جھڑنے کی وجہ، گنج پن کی سطح، ڈونر ایریا، بالوں کی کثافت اور مطلوبہ نتائج کا جائزہ لینے کے بعد مناسب طریقہ کار تجویز کرتا ہے۔