ایران امریکا کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا

image

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ڈالر فی بیرل سے زائد بڑھ گئیں۔ امریکا کی جانب سے ایرانی جزیرے لارک پر حملے اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 1.08 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 89.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 92 سینٹ فیصد اضافے کے بعد 84.32 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US