امریکی ریاست فلوریڈا میں فضائی حادثہ، نجی طیارہ گر کر تباہ

image

امریکی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں نجی طیارہ گرنے سے زوردار دھماکا ہوا اور جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد تاحال سامنے نہیں آسکی۔

رپورٹس کے مطابق طیارے نے ٹیکساس کے آسٹن ایئرپورٹ سے بہاماس کے لیے اڑان بھری تھی، تاہم 8 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک رخ تبدیل کرنے کے بعد زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ مار اے لاگو سے تقریباً 7 میل دور گرا۔

حادثے کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرایا اور بجلی کی تاریں بھی گر گئیں۔ پام بیچ کاؤنٹی فائر ریسکیو نے واقعے کو بڑے جانی نقصان کا حادثہ قرار دیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US