چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز 2026ء میں پاکستان کا تاریخی معرکہ، ٹگ آف وار میں بھارت اور ایران چت

image

چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ مقابلے کے دوران محمد عاصم نے 90 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ایران کے کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

خواتین کے طبقے میں پاکستانی کھلاڑی اقرا نصیب نے 90 کلوگرام سے زائد ویٹ کیٹیگری کے برونز میڈل مقابلے میں ایرانی حریف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

دوسری جانب پاکستان کی ٹگ آف وار ٹیم نے 10 ممالک کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر اسے ایونٹ سے باہر کر دیا، اور بعد ازاں ایران کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے برونز میڈل جیت لیا۔ اس کامیابی میں کوچ ملک امداد حسین کی حکمت عملی اور کپتان یاسر عباس اعوان کی قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔

نواب فرقان خان نے ان کامیابیوں پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے محنت اور جذبے سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی دستے کو سہولیات فراہم کرنے اور بھرپور تعاون پر حکومتِ پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US