پاکستان نے چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کے ٹگ آف وار میں بھارت اور کوریا کو ہرادیا

image

چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز 2026ء کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان کی ٹگ آف وار ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی ہے۔

بھارت کے خلاف اس اہم کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم نے اپنے اگلے مقابلے میں کوریا کو بھی شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کے دستے کے سربراہ نواب فرقان خان نے ان کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور کوریا کے خلاف مسلسل دو فتوحات کھلاڑیوں کی ان انتھک محنت، بہترین حکمت عملی اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹگ آف وار ٹیم نے دونوں میچز میں شاندار اور معیاری کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US