حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 ستمبر 2026 سے ہوگا۔