روس اور یوکرین دونوں نے کہا ہے کہ ان کے ہنگامی انتباہی نظاموں کو سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ روس کی ایمرجنسی ایپ پر ایک جعلی پیغام بھیجا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین نے روس کے تمام علاقوں کی طرف جوہری ہتھیاروں سے لیس ڈرون بھیج دیے ہیں۔
- روس اور یوکرین کی ایمرجنسی الرٹ ایپس مبینہ طور پر ہیک ہو گئی ہیں۔ روس کی ایمرجنسی ایپ پر ایک جعلی پیغام بھیجا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین نے روس کے تمام علاقوں کی طرف جوہری ہتھیاروں سے لیس ڈرون بھیج دیے ہیں۔
- ایران میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستان کے ایران میں سفیر عمران احمد صدیقی پر مبینہ حملے کے بارے میں گردش کرنے والی بعض خبروں کا نوٹس لیا ہے۔
- خلیجی تعاون کونسل (GCC) نے قطر کے مائع گیس بردار جہاز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے 'کشیدگی میں خطرناک اضافہ' قرار دیا ہے۔
- ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس کے شعبۂ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر مبینہ طور پر 'غیر مجاز راستے' سے گزر رہے تھے، جہاں وہ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے اور دھماکوں کا شکار ہو گئے۔
روس اور یوکرین کے ایمرجنسی وارننگ سسٹمز پر سائبر حملے، جوہری ہتھیاروں سے لیس ڈرون بھیجے جانے کے ’جعلی الرٹ‘