امن معاہدے کے لیے چین کی حمایت حاصل ہے، حتمی فیصلہ روس اور یوکرین کو کرنا ہوگا: پیوٹن

image

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امن معاہدے کا امکان موجود ہے، تاہم یوکرینی حملوں کی وجہ سے مذاکرات کا دوبارہ آغاز دشوار ہوچکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ چین کے علاوہ کئی دیگر ممالک امن معاہدے کی حمایت پر تیار ہیں، مگر جنگ سے متعلق حتمی فیصلہ خود روس اور یوکرین کو ہی کرنا ہوگا۔

انہوں نے یوکرینی صدر کے اس بیان کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا جس میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور روسی فضائی حدود سے شہری طیاروں کو دور رکھنے کی بات کی گئی تھی۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ امن مذاکرات کی صلاحیت اور امکانات کو شدید متاثر کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US