اسلام آباد کی الگ اسمبلی کا مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش

image

وفاقی دارالحکومت کے نئے انتظامی ڈھانچے کا مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے 27 رکنی اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری اسمبلی بنانے کی سفارش کی ہے جس کے 21 ارکان براہِ راست منتخب ہوں گے، جبکہ خواتین کے لیے 5 اور اقلیتوں کے لیے ایک نشست مختص کرنے کی تجویز ہے۔

مجوزہ ڈرافٹ میں اسلام آباد کے لیے چیف ایگزیکٹو اور 27 انتظامی محکمے قائم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو کے لیے وزیراعلیٰ یا میئر کا عہدہ تجویز کیا گیا ہے، جو منتخب اسمبلی کو جوابدہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اسمبلی آئینی ترمیم کے بجائے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت قائم کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قانون سازی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US