کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر سوکر موڑ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تنگوانی اور ٹھل کے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو سکھر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔