وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی

image

وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق آٹو پالیسی کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ آٹو پارٹس پالیسی سے متعلق قائم کمیٹی نے بھی اپنی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

دستاویز کے مطابق آٹو پارٹس کی برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستانی صنعت کو عالمی ویلیو چینز سے منسلک کرنے اور برآمدات کے لیے 5 بڑے اینکر مینوفیکچرنگ ادارے لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

آٹو سیکٹر میں ایس ایم ایز کلسٹرز بنانے، برآمدی آٹو پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے اور آٹو پارٹس ایکسپورٹ کونسل قائم کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

پالیسی میں مقامی ویلیو ایڈیشن لازمی قرار دینے، آٹو انڈسٹری میں کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے اور انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظوری کے مراحل ڈیجیٹل کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

الیکٹرک اور نئی انرجی گاڑیوں کے لیے یکساں سہولتیں دینے، ایک فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے جبکہ ایف ای ڈی، سی وی ٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے قرض کی حد ایک کروڑ روپے کرنے کی تجویز بھی پالیسی کا حصہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US