ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 462,336 روپے ہوگئی ہے۔
24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کمی کے بعد 396,378 روپے جبکہ 22 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے کمی کے بعد 363,359 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4,398 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
24 کیرٹ فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 7,124 روپے اور 24 کیرٹ 10 گرام چاندی کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد 6,107 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 0.17 ڈالر کمی کے بعد 66.45 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟