بلوچستان میں نوکریوں کی خرید و فروخت برداشت نہیں ہوگی، سرفراز بگٹی

image

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری ملازمتوں میں مبینہ خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے سینئر افسران سے حلف لے لیا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی محکموں کی کارکردگی اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے سینئر افسران سے حلف لیا کہ بلوچستان میں کسی بھی سرکاری نوکری کی خرید و فروخت نہیں ہونے دی جائے گی۔

سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے کی صورت میں کسی سیکریٹری یا وزیر کو نہیں بخشا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے حوالے سے سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کی شکایات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US