بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ قائداعظم کی انتھک محنت سے پاکستان معرض وجود میں آیا، ان کے اصول ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائداعظم نے بیماری کے باوجود قیام پاکستان کے لیے شبانہ روز محنت کی، ملک کی ترقی کے لیے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔