ایشین گیمز 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے جاپان کے شہر ناگویا پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔
قومی کھلاڑیوں نے جاپان پہنچ کر ایونٹ کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے تاکہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔