مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابلِ معافی ہے، وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ معافی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مسجد الحرام کے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش پر پاکستانی عوام شدید دکھ اور تشویش میں مبتلا ہیں۔

شہباز شریف نے سعودی مسلح افواج کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بروقت اقدام کرکے خطرے کا مقابلہ کیا۔

وزیراعظم نے تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مزید کشیدگی سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع اور حرمین شریفین کی سلامتی و تقدس کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US