پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اکتوبر میں سری لنکا انڈر 17 کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا اعلان کردیا۔
اس سیریز کے تمام میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز کا انعقاد ہوگا۔
شیڈول کے مطابق سری لنکا کی ٹیم 5 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی، جس کے بعد 6 سے 8 اکتوبر تک دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔ سیریز کا واحد تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز 15 سے 24 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔