چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر اسکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر قومی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے اسکول کرکٹ کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں "پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز" کے دوسرے سیزن کا افتتاحی میچ رواں ہفتے بروز ہفتہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بیکن ہاؤس اور ایچیسن کالج کی ٹیموں کے درمیان دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ افتتاحی میچ کے اختتام پر پی سی بی کی جانب سے ایک میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

شائقینِ کرکٹ اور موسیقی کے لیے اس افتتاحی میچ اور کنسرٹ میں اسٹیڈیم میں داخلہ بالکل مفت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US