پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے ہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ جوٹیال میں دوسرے دن کے ٹرائلز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان ٹرائلز کی نگرانی ممبر سلیکشن کمیٹی اولمپین ناصر علی نے کی۔
ان ٹرائلز میں 16 سے 28 سال کی عمر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جبکہ گلگت کے تمام مشہور کلبوں اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں باصلاحیت اور پرعزم کھلاڑیوں نے میدان میں آ کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔