ایشین گیمز ویمنز کرکٹ: پاکستان 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا

image

پی سی بی کے مطابق جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں 19 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور اسکواش کھلاڑی نور زمان پاکستان کے پرچم بردار ہوں گے۔

فاطمہ ثنا نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دستے کا حصہ بننا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں کھیلنا ٹیم کے لیے ایک شاندار تجربہ ثابت ہوگا اور تمام میچز کو اہم سمجھتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈل جیتنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ایونٹ میں ویمنز کرکٹ کے تمام میچز کورگی ایتھلیٹک پارک میں کھیلے جائیں گے۔ اس کرکٹ ایونٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، چین، تھائی لینڈ، سری لنکا، جاپان اور ملائیشیا شامل ہیں۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کوارٹر فائنل میں 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے مدِ مقابل آئے گی، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 20 ستمبر کو ہوں گے جبکہ گولڈ اور برونز میڈل کے میچز 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US