انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست کے 'پلیئر آف دی منتھ' ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت سری لنکا کے بیٹر سونال ڈینوشا نے مردوں جبکہ آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ نے خواتین کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
سری لنکن بیٹر سونال ڈینوشا نے اپنے کیریئر میں پہلی بار یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین سنچریاں اسکور کی تھیں۔ اس ایوارڈ کی ریس میں ان کے ساتھ انگلینڈ کے اولی رابنسن اور بنگلادیش کے حسن محمود بھی نامزد تھے۔
دوسری جانب، خواتین کی کیٹیگری میں آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے والی اپنے ملک کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ویمنز ایوارڈ کے لیے تھائی لینڈ کی سلی پورن لاؤمی اور نَنّاپٹ کونچارونکینائی بھی نامزد کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔