پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، بنگلا دیش اور سری لنکا کی خواتین انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔
10 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں تمام میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ دو ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز اس ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ ان کے علاوہ امپائرنگ پینل میں عبدالمقیت، ذوالفقار جان، عمران جاوید، طارق رشید، ثانیہ اشرف، عافیہ امین اور نازیہ نذیر بھی شامل ہیں۔
میچ ریفریز کے فرائض کے لیے بلال خلجی 2 سے 8 اکتوبر تک ابتدائی پانچ میچز کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جبکہ افتخار احمد آخری چار لیگ میچز اور فائنل میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔