ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ان کی ٹیم انٹر میامی نے کروث آزول کو 0-2 سے شکست دے کر پہلی بار کیمپیونز کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
کروث آزول کے خلاف فائنل میں لیونل میسی نے انٹر میامی کی جانب سے ایک گول اسکور کیا جبکہ دوسرے گول میں معاونت بھی فراہم کی۔
میچ کے 24ویں منٹ میں گول کرکے لیونل میسی نے انٹر میامی کے لیے اپنے 100 گول بھی مکمل کرلیے جس کے بعد وہ کلب کی جانب سے 100 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
کیمپیونز کپ کے گزشتہ تین ایڈیشنز میں میکسیکن ٹیموں نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس بار انٹر میامی نے کروث آزول کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔