ملتان میں انڈر 17 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا آغاز، پاک سری لنکا سیریز کی تیاریاں جاری

image

ملتان میں پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

کیمپ کے دوران ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر نے کھلاڑیوں کی بیٹنگ سکلز پر خصوصی توجہ دی، جبکہ قومی جونیئر کرکٹرز نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ اور فیلڈنگ کے بھی بھرپور سیشنز میں شرکت کی۔ ملتان منتقل ہونے سے قبل یہ تمام کھلاڑی 30 جولائی سے فیصل آباد میں جاری کیمپ کا حصہ تھے۔

یہ تمام تر مشقیں اور تیاری پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کے درمیان 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جانے والی سیریز کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔

اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، اور سیریز کے تمام میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US